کھیل
پاکستان اورافغانستان کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائےگا
پاکستان اورافغانستان کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائےگا۔سیریزمیں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

پاکستان اورافغانستان کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائےگا۔سیریزمیں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے
راشد خان کی قیادت میں افغان کرکٹ ٹیم دوسرامیچ جیت کرسیریزجیت سکتی ہے۔ اگرافغان کرکٹ ٹیم سیریزجیت گئی تویہ دنیا کی کسی بھی بڑی ٹیم کےخلاف سیریز میں اس کی پہلی کامیابی ہوگی اس طرح افغانستان ایک اورتاریخ رقم کرنے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔
افغانستان نے سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان پہلی بارافغان ٹیم سےہارا توسوشل میڈیا پردل جلوں نے ناراضگی کا اظہارکیا۔بابراعظم کے فین نے ٹوئٹ کیا یقیناً بابر کی کمی تو محسوس ہوئی ہوگی۔
پاکستان
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر یاسمین راشد بریت چیلنج کر دی
حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی

لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت کو حکومت پنجاب نے چیلنج کر دیا۔حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں، ملزمہ کےخلاف ٹھوس شواہد اور موقع کے گواہان موجود ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی رائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں کے ساتھ ابتدائی طور پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دئیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم طبی حالت کے پیش نظر پولیس نے اس وقت انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں سے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے لے جایا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس میں فوٹو گرافی ٹیسٹ کے لیے یاسمین راشد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور وہ تب سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
ایک روز قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کی 23 دیگر ملزمان کے ساتھ رہائی کا حکم دیا تھا اور انہیں کیس سے بری کر دیا تھا۔ 9 مئی کے احتجاج سے متعلق دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
تاہم ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 مئی کے واقعے کے تمام سازشی، منصوبہ ساز اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات سائنسی خطوط پر کی جارہی ہیں۔
پنجاب پولیس کا یہ بیان یاسمین راشد کی بریت کے حوالے سے عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں جاری کیا گیا۔
پاکستان
لیڈروں کے ساتھ عام کارکنوں کو بھی رہائی کو موقع ملنا چاہیے،اعتزاز احسن
9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے،رہنما پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں واقعات ہوئے کہیں پولیس نہیں پہنچی،سمجھ سے بالاتر ہے کہ جہاز کو آگ کیسے لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی و سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ویڈیوز اور آڈیوز کا ذکر کرنا چاہتا ہوں،ایک ویڈیو ہے جس میں ایک صاحب کا چہرہ نظر آ رہا ہےوہ کہہ رہے کہ چیف جسٹس اور اعتزاز احسن عمران خان سے مل کر سازش کر رہے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ اعتزاز احسن وکلاء میں کروڑوں روپے تقسیم کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں بار بار کہا جا رہا ہے کہ جسٹس بندیال اعتزاز احسن اور عمران خان منصوبے بنا رہے ہیں یہ ایک بڑی بہودہ قسم کی آڈیو ویڈیو ہے اگر میں چیف جسٹس اور عمران خان پیسے بانٹ رہے ہیں تو ایجنسیز اور سکیورٹی اداروں کو کیوں پتا نہیں چلا،میرے اور عمران کے پچھے ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں،ایجنسیاں تو یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان سوچ کیا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو لگنے والی آگ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خاص کیمیکل سے آگ لگائی گئی،کسی پر کیمیکل سے آگ لگانے کا مقدمہ نہیں بنا،چیف جسٹس آف پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹی سازش میں ملوث کیا جا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے اس بندے کو پہچانیں اور پکڑیں،لیڈروں کو پتلی گلی سے باہر نکالا جا رہا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کے بعد رہا کیا جا رہا ہے،اسد عمر سمیت دیگر بڑے بڑے لوگوں کو چھوڑا جا رہا ہے،عام کارکن کو بھی رہائی کا موقع ملنا چاہیے۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے مواد بارے کاروائی کریں گے،آئی جی سے سوال کرتا ہوں کہ 7 آٹھ گھنٹے ٹولیاں زمان پارک سے نکل کر جلاؤ گھیراؤ کرتی رہیں،آئی جی صاحب بتائیں 7 آٹھ گھنٹے آپ کیا کرتے رہے؟،9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے۔
پاکستان
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
عبدالرزاق شر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف بطور وزیراعظم آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔
ایس پی شفقت جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی سول اسپتال سے لاش اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔
وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے، واضح رہے کہ عبدالرزاق کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون کو ہونا تھی، لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کرائیں گے۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
پاکستان 2 دن پہلے
نیب کا تحریک انصاف کے سیاسی ہنماؤں کے گرد دائرہ تنگ، 22 اہم ہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی