جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زللہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 41 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی، زلزلہ دن ایک بج کر 59 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll