Advertisement

چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے:روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 26 2023، 11:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے:روسی صدر

سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے۔ فوجی تکنیکی شعبے میں ہمارا تعاون ہے، ہم یہ نہیں چھپا رہے۔ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب کچھ شفاف انداز میں ہو رہا ہے اس میں کوئی چیز نہیں چھپی ہوئی۔ مغربی طاقتیں عالمی سطح پر مزید اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو پر نیا ایکسز بنانے کا الزام لگایا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے جرمنی، اٹلی، جاپان کے فوجی اتحاد سے مماثلت رکھتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی لیے مغربی تجزیہ کار۔ مغرب کے بارے میں بات کر رہے ہیں نیا ایکسز بنایا جا رہا ہے جیسا کہ 1930ء کی دہائی میں جرمنی، اٹلی کی فاشسٹ حکومتوں اور عسکریت پسند جاپان نے بنایا تھا۔’

یاد رہے کہ رواں ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کا دورہ کیا تھا۔ جہاں ان کی پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement