کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ نے کی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئےپولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپکی درخواست پر اعتراض دور ہوگئے ہیں،پہلے بھی بتایا تھا کہ بائیو میٹرک تو کہیں سے بھی ہو سکتی ہے۔وکیل عمران خان نے کہا کہ میں معزرت خواہ ہوں اگلی بار دیکھ لینگے۔60سال سے زائد عمر بائیو میٹرک کا ایشو ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے عامر فاروق نےریمارکس دیئے کہ کیا 60سال والوں کے انگھوٹے کا نشان نہیں ہوتا۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے 17 مارچ حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے کرائی تھی،پھر 18 مارچ یہاں آئے لیکن انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت نہیں لے سکے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں ٹرائل کورٹ نہیں گئے؟پہلےاس پر عدالت کی معاونت کریں۔ہم نے آخری سماعت پر بھی کہا تھا کہ ہم درخواست کے قابل سماعت ہونے کو دیکھ لیں گے۔وکیل عمران خان نے کہا کہ وہ ضمانت آج بھی گراؤنڈ پر موجود ہیں،درخواست گزار کی زندگی کی حفاظت ضروری ہے،درخواست گزار پر ایک بار قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔
جسٹس عمر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جو لاء آرڈر کے حالات بناتے ہیں وہ آپ خود بنارہے ہیں،اگر آپ عدالت پیشی پر 10ہزار لوگوں کے ساتھ آؤگے تو لاء آرڈر کے حالات تو ہونگے،درخواست گزار ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہے اور انکی فالورز بھی ہیں۔
عمران خان روسٹرم پر چلے گئے اور استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس عمر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ بیٹھ جائیں وکیل سب کچھ بتا رہے ہیں، چیف جسٹس نے عمران خان کو بات کرنے سے روکتے ہوئے عمران خان کو واپس اپنی نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
عمر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں جو جینوئن ہوں گے، عمران خان پر ایک مرتبہ حملہ بھی ہو چکا ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کو روسٹرم پر بلا لیا۔جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ عدالت نے متعدد بار چیف کمشنر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کیا گیا ہے، عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پر امن ماحول کو یقینی بنائیں،یہ وہاں گاڑی سے نہیں اترے اور ان کے لوگوں نے وہاں گاڑیاں جلا دیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سیکورٹی فراہم نہیں کرتے تو پھر وہ کیا کریں،ہمارے پاس آج ہی ایک پٹیشن آئی کل سنیں گے،جب انتظامیہ غیر ذمہ دارانہ جواب دے گی تو پھر کیا ہو گا،پاکستان کے کسی شہری سے متعلق کیا انتظامیہ ایسا کوئی بیان دے سکتی ہے۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2سابق وزراء اعظم قتل ہو چکے۔ایک وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،آج میں نے 7ضمانت کی درخواستیں دائر کیں ہیں،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں 18 مارچ کو انسداد دہشتگردی عدالت چلی گئیں تھیں،ہمیں جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت نہیں ملی۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیئےتھے۔

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 7 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 9 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 7 گھنٹے قبل