جی این این سوشل

پاکستان

عدلیہ کی حکم عدولی ملکی بقاء کے لئے خطرہ ہے،شیخ رشید

عدلیہ ہی آئین قانون اورملکی بقاءکادوسرانام ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدلیہ کی حکم عدولی ملکی بقاء کے لئے خطرہ ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاء کو خطرے میں ڈال دیتی ہے،عدلیہ ہی آئین و قانون اور ملکی بقاء کا دوسرا نام  ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں،پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔آئین اور قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکرنےوالے ملکی خزانےکو تباہ کرنےوالےبہانے تلاش کرتے رہتےہیں حکومت خودتوذلیل ہو گئی ہےاب اداروں کوبھی ذلیل کرناچاہتی ہے۔اپنی لوٹ مارکےکیسزختم کرانےکےلیےسازش سےحکومت بناناقومی بددیانتی ہےاورسارےلوگ کان کھول کرسن لیں اگرعدلیہ کےفیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی توپھراس ملک میں کچھ اورہوگااورسارےاسکی لپیٹ میں آئیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہےعدلیہ کاکوئی لاڈلہ بیٹا نہیں تمام ادارےعدلیہ کےماتحت ہوتےہیں عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاءکوخطرےمیں ڈال دیتی ہےعدلیہ ہی آئین قانون اورملکی بقاءکادوسرانام ہےاگر عدلیہ نہیں ہوگی توجمہوریت نہیں ہوگی

سیاسی اقتصادی سماجی استحکام صرف انتخاب سےآئےگاجب تک انتخاب نہیں ہوں گےانتشاراورخلفشاررہےگاآئی ایم ایف سعودی عرب  اورمتحدہ عرب امارات کےبغیرنہیں ہوگا۔10کلو آٹے میں10لوگ مرگئے ہیں

دنیا

فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کو روکنے کی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے، حسین ابراہیم طحہ

فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت حاصل کرنے میں مدد کریں، جنرل سیکرٹری او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کو روکنے کی کوششوں کو دوگنا کرنے  کی ضرورت ہے، حسین ابراہیم طحہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے بشمول القدس الشریف میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی ذمہ داری کو متحرک کرنے کی کوششوں کو دوگنا کریں۔

انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرتے رہیں اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت حاصل کرنے میں مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں منعقدہ کانفرنس کا موضوع ’’پائیدار ترقی کے لیے بات چیت کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کا گروغ‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔  سربراہی اجلاس فلسطینی کاز کے تناظر میں رونما ہونے والی خطرناک اور بے مثال پیش رفت بالخصوص فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ اسرائیلی فوجی جارحیت کے جرائم کی روشنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں میڈیا آبزرویٹری کے قیام کا اعلان کیا تاکہ میڈیا میں شہداء، زخمیوں، حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور اسرائیلی قبضے کے مختلف جرائم کو دستاویزی شکل دی جا سکے۔

ریاض میں حالیہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے فیصلے کے مطابق او آئی سی، اسرائیلی جرائم کی دستاویز تیار کرنے کے لیے قانونی آبزرویٹری کو فعال کرنے کے لیے بھی ساتھ ساتھ کام کر رہی ہے۔مزید برآں سیکرٹری جنرل نے او آئی سی کے رکن ممالک کو درپیش اہم سیاسی اور انسانی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا حق خودارادیت او آئی سی کی اولین ترجیح ہے۔افغانستان کے بارے میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنظیم نے اپنے انسانی نقطہ نظر اور افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی کے ساتھ تعمیری بات چیت کے فریم ورک کے اندر اپنی مصروفیات کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اسلامی ترقیاتی بینک کی نگرانی اور انتظام کے تحت افغانستان ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ (اے ایچ ٹی ایف ) کے ذریعے او آئی سی کی انسانی کوششوں میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔

مکالمے اور مفاہمت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے رکن ممالک جیسے یمن، لیبیا، سوڈان اور ساحل کے علاقے میں تنازعات کے حل کے لیے او آئی سی کی حمایت پر زور دیا۔ او آئی سی اپنے پورے علاقے پر جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور سلامتی کے لیے، بوسنیا ، ہرزیگوینا ، کوسوو اور ترک قبرصی مسلمانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

حسین طحہ نے عالمی عدالت انصاف کے سامنے روہنگیا مسلم کمیونٹی کے مقصد کا دفاع کرنے میں گیمبیا کے کردار کو سلام پیش کیا اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کے لیے درکار مالی اخراجات میں حصہ ڈالیں، جس نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

سیشن سے 15ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی صدارت کرنے والے گیمبیا کے صدر اداما بارو نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے او آئی سی سربراہی اجلاس کے چیئرمین کی حیثیت سے اسلامی دنیا کے اندر اتحاد، یکجہتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 9 سالہ بچے کو کچل دیا

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 9 سالہ بچے کو کچل دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس وین کی ٹکر سے 9 سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچے اور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 9 سالہ ریحان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll