Advertisement

شاداب خان ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 28 2023، 4:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاداب خان ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100 واں شکار بنے۔اس میچ میں شاداب نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement