انسداد ہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے محفوظ فیصلہ سنایا

جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف فیصلہ سنادیا۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جس کے تحت اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد، پتھراؤ، پٹرول بم پھینکنے اور پولیس کی گاڑیوں کو جلانے کے معاملے میں۔ عدالت نے اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
عدالت نے فرخ حبیب کی عدم پیروی کی بناء پر ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، زبییر نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا ڈر ہے۔ اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ ملزمان نے تھانہ شادمان کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ان مقدمات پر جے آئی ٹی بن گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جاکر شامل تفتیش ہوں۔ عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 7 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل