جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی ملاقات

بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے ملاقات کی۔

اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے گوادر، لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

بدھ کووزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حلقے کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

 

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت میں ورلڈک اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے اور ول جیکس ٹیم کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کرس جورڈن، لائم لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریسی ٹاپلےا ور مارک ووڈ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت اور رویندرا جدیجا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اکشرپٹیل، کلدیپ یادیو،سنجو سمسن، شیوام دوبے، چھل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمبرا اور محمد سراج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کے ایل راہول اور شبھمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شمن گل، رنکھوسنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرومیں رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll