سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنےکےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں، انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس مسترد کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خدشات سے متعلق رپورٹس دی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ 20 سال سے ہے، اس کے باوجود انتخابات ہوتے رہے ہیں، جس ضلع میں زیادہ مسئلہ ہے وہاں الیکشن مؤخر ہوسکتے ہیں، 8 اکتوبر کوئی جادوئی تاریخ ہے جو اس دن سب ٹھیک ہوجائے گا، 8 اکتوبر کی جگہ 8 ستمبر یا 8 اگست کیوں نہیں ہوسکتی؟۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل پیش کئے گئے، کہا کہ الیکشن کمیشن کی 8 اکتوبر کی تاریخ عارضی نہیں ہے، کچھ علاقوں میں الیکشن کرائیں تو ایجنسیوں کے مطابق وہاں دہشتگردی کے حملے ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کی ذمہ داری سے کوئی بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوتے، صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے کےلیے الیکشن کمیشن کوئی بھی حکم جاری کرسکتا ہے، ورکرز پارٹی فیصلہ کے مطابق صاف شفاف انتخابات کےلیے وسیع اختیارات ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے کہا آپ کہہ رہے ہیں اداروں سے معاونت نہیں مل رہی، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے کیسے بھاگ سکتا ہے؟ صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،انتخابی شیڈول پر عمل شروع ہوگیا تھا،اگر کوئی مشکل تھی تو عدالت آجاتے،الیکشن کمیشن وضاحت کرے کہ الیکشنز 6 ماہ آگے کیوں کردئیے؟ کیا ایسے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پورے کریگا، کیا انتخابات میں 6 ماہ کی تاخیر آئینی مدت کی خلاف ورزی نہیں؟
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ انتخابات کرانے کا اختیار کس دن سے شروع ہوتا ہے؟ انتخابی تاریخ مقرر ہونے سے اختیار شروع ہوتا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ تاریخ مقرر ہوجائے تو اسے بڑھانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صرف پولنگ کا دن نہیں، پورا الیکشن پروگرام موخر کیا ہے۔
جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پروگرام تبدیل کرسکتا ہے تاریخ نہیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن ٹھوس وجوہات پر الیکشن پروگرام واپس لے سکتا ہے۔

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

65ء کی جنگ کے ہیرو ،5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی آج 12ویں برسی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کے غزہ پر 35 سے زائد فضائی حملے، بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
- 19 منٹ قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- 14 گھنٹے قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر تیار ہیں، حماس
- ایک گھنٹہ قبل