پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرحا عباسی امریکا کی اعلیٰ خواتین مذہبی رہنما کے اعزاز کے لئے نامزد
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کو ڈاکٹر فرحا عباسی کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی
واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات نے معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات فرحا عباسی کو ملک کی اعلیٰ خواتین مذہبی رہنماؤں میں سے ایک کے طور پر نامزدکیا ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ڈاکٹر فرحا عباسی امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کالج آف اوسٹیو پیتھک میڈیسن (ایم ایس یو سی او ایم) کے شعبہ سائیکالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جنہیں کل (جمعرات کو) ویمن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کی تقریب میں یہ اعزاز دیا جائےگا۔
امریکا کے صحت اور انسانی خدمات کے سیکرٹری زیویئر بیسیرا کی جانب سے دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرحا عباسی نے 2009 میں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن سمشا اقلیتی فیلوشپ حاصل کی اور اس گرانٹ کی رقم کو ثقافتی قابلیت بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے عقیدہ اور ثقافتی نفسیات اور میڈیکل کے طلبا کو مسلمان مریضوں کو ان کے ثقافتی پس منظر میں دیکھ بھال کی تعلیم فراہم کی۔
پاکستانی سفارتخانے کہا کہ ڈاکٹر فرحا عباسی نے مرکزی معاشرے سے علیحدگی کی بجائےاس میں انضمام کی حمایت کے لیے مسلم امریکی کمیونٹی کے ساتھ براہ راست کام کیا ہے ۔
ڈاکٹر فرحا عباسی سالانہ مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کی بانی ڈائریکٹر ہیں جس میں 30 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ انہوں نے ملائیشیا اور اردن میں گلوبل مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا بھی آغاز کیا اور گھریلو تشدد اور منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد کے لیے محفوظ جگہیں بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہیں۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کو ڈاکٹر فرحا عباسی کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اور اعزاز ہے، جو پاکستانی تارکین وطن کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 3 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 2 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 30 منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل