- Home
- News
از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنیکا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے 3 رکنی بینچ نے حکم حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس میں جاری کیا، 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر درخواستوں کے حوالے سے تو رولز موجود ہیں لیکن سوموٹو مقدمات مقرر کرنے اور بنچز کی تشکیل کیلئیے رولز موجود نہیں، اس لیے رولز کی تشکیل تک اہم آئینی اور ازخود مقدمات پر سماعت مؤخر کی جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے ججز نے آئین اور قانون کے مطابق کام کرنے کا حلف لے رکھا ہے، جبکہ آئین میں سوموٹو نامی لفظ کہیں موجود ہی نہیں، دوسروں کو قابل احتساب بنانے والے ججز کا احتساب نہ ہونا آئین اور شریعت کیخلاف ہے، آئین اور رولز چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے، چیف جسٹس اپنی دانش کو آئین کی حکمت کی جگہ نہیں دے سکتے، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ بنچ کی تشکیل کے بعد کسی جج کو بنچ سے الگ کرے۔
فیصلے میں ججز پر تنقید سے متعلق پیمرا کی جانب سے عائد پابندی آئین اور اسلام کیخلاف بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر پابندی عائد کی، حالانکہ عدالتی فیصلہ پیمرا کو ایسا حکم نامہ جاری کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، پیمرا نے ضلعی عدلیہ کے ججز پر تنقید کے خلاف تو کبھی پابندی عائد نہیں کی۔
جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ جن معاملات پر فیصلہ دیا گیا وہ عدالت کے سامنے تھے ہی نہیں ۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل