پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 30th 2023, 9:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا اور مدد کے لئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار گاڑی میں سوار تھے جو حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے سے پولیس سٹیشن کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا جس کے باعث چند اہلکار ملبے تلے دب گئے۔
شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق،کانسٹیبل گلتیاز،اصغر،امانت اللہ،عارف اور سردار علی شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 20 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 13 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- ایک دن قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 13 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 21 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات