جی این این سوشل

دنیا

شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر

یو اے ای کے صدر نے شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقررکیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یو اے ای کے  صدرشیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زایدکو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔

عرب میڈیارپورٹس کے مطابق  شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقررکیا ہے۔شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدرکی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

اس کےعلاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اورشیخ ہزاع بن زاید کوابوظبی کا نائب حکمران نامزد کردیا۔

جرم

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اوکاڑہ : اوکاڑہ میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

ملزم عمیر نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ، خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی ۔

خاتون کے مطابق ملزم عمیر پہلے بھی گھر میں مار پیٹ کرتا رہتا تھا لیکن آج اس نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ

وحت الکرامہ یو اے ای کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ کیا۔ وحت الکرامہ متحدہ عرب امارات کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔

متحدہ عرب امارات پریزیڈنٹ کورٹ میں شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

بعدازاں وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یہ یادگار متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اور 31 پینلز پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم نے وحت الکرامہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات نوٹ کیے، جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر عارف علوی کی شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت

 صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر عارف علوی کی  شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت

صدر عارف علوی نے شمالی وزیر ستان اور پسنی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 صدر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہدا ءکے بلند درجات کےلئے دعا کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان کیلئے فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll