ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کے دہانے پر کھڑا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے اس کے لئے کسی سے اجازت درکار نہیں ہوتی، اب معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
حکومت، اپوزیشن، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملکر میثاق جمہوریت، امن اور معیشت کے لئے بات کریں اسکے بعد ملک ترقی ،معیشت بہتری اور لوگوں کی مشکلات حل ہوسکتی ہیں ۔
وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کے دہانے پر کھڑا ہے ،اس کے لئے عمران خان نے 10 سال محنت کی ہے، جب حکومت میں رہے تو ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھا دیا۔
انہوں نے کہاکہ اب معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈیبٹ اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل بیٹھ کر چارٹر آف ڈیموکریسی، معیشت اور امن ہو اسی سے ملک بہتری کی طرف اور ملک مشکلات سے نکل سکتا ہے اور ملک کا سیاسی ٹمپریچر کم ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور معزز بینچ کی رائے کی قدر کرتے ہیں اس کے لئے وہ لائحہ اختیار کرنا چاہیے جس سے ملک میں بہتری آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قابو سے باہر نہیں ہوئی، ہماری مسلح افواج میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں اس کے لئے وہ جانوں کا قربانیاں دے رہے ہیں اس وقت ملک کا ایک انچ بھی ایسا نہیں ہے جہاں ریاست کی رٹ برقرار نہ ہو ۔
انہوں نے کہاکہ ایک فریق پچھلے 10 سال سے اپنے مخالفین کے وجود کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ، وہ کہتا ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ بھی نہیں ملانا جب تک یہ رویہ ختم نہیں ہوتا بات آگے نہیں بڑھ سکتی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ دیدی جائے تو پھر مذاکرات کس چیز کے لئے ہونگے ، پہلے معیشت پر بات ہوگی اسکے بعد سیاسی ٹمپریچر کو کم کریں گے پھر الیکشن کی طرف جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مل بیٹھے گے تو اس میں تمام امور پر بات ہوگی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے اس کے لئے کسی سے اجازت نہیں لینی ہوتی ۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago





