جی این این سوشل

پاکستان

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1971 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 85 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہو گئی ہے۔

مسلسل قیمتوں میں استحکام رہنے کے بعد فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیوں میں بھی 20 روپے اور 17.15 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2270 روپے اور 1946.15 روپے ہو گئی ہیں۔

پاکستان

27 ویں ترمیم آئی تو بھرپور مذاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ابھی اپوزیشن میں ہوں، حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

27 ویں ترمیم آئی تو  بھرپور مذاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ایک صوبے کو دوسرے صوبے کے مقابلے میں لانا غیر سیاسی سوچ کا مظہر ہے، یہ لوگ سیاسی نہیں اس لیے ایسی باتیں کرجاتے ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اصل ڈرافٹ اور فائنل ہونے والے ڈرافٹ میں فرق تھا، آئینی ترمیم کی 56 کالاز تھیں جس کو 22 پر لے آئے، ہمیں کیا کامیابیاں ملیں اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں، حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، کوئی تجویز ہے تو اس بارے میں علم نہیں، 27ویں آئینی ترمیم نہیں آئے گی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کوئی آسان کام نہیں ہے، شیخ رشید صاحب کی باتوں پرتبصرہ نہیں کرتا، اُصولی طور پر انتقامی سیاست کے قائل نہیں، ہم کسی سیاستدان کے خلاف مقدمات کے قائل نہیں، ہم سیاسی احتجاج پر پابندی کے قائل نہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اچھا وقت گزارا ہے، نئے چیف جسٹس آئے ہیں،پارلیمان کا ایک کردار سامنے آگیا ہے، پارلیمان کے کردار کے بعد عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا راستہ رک جائے گا، نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ قوم کو انصاف دلانے میں نئے چیف جسٹس کی مدد فرمائے۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئےوسائل پیدا کرنے کی ضرورت ہے، وسائل بڑھیں گے تومسائل کم ہوں گے، سیاسی استحکام ضروری ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہورہا تھا تو دونوں مخالف فریق سے درخواست کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتیں احتجاج اور مظاہرے نہیں کیا کرتیں اور نہ مداخلت کرتی ہیں، ہم نے 15ملین مارچ کیے تھے، ہمارے مارچ میں 15لاکھ لوگ شریک ہوئے، ہمارے مارچ میں ایک پتہ ،گملہ تک نہیں ٹوٹا،ٹریفک نہیں رکی، الیکشن غلط ہوئے ہیں،دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، اپنے نظریے پر قائم ہیں،دیکھیئے کب بات چلتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

واک کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات  کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے  کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز  اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،تقریب  میں  فیکلٹی   ممبران سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا بھی  اہتمام  کیا  گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈوائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خوابہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر  میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں، پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقیں میں نے ختم کروا دیں تھیں، 26 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے گیٹ نمبر چار کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کرونگا، بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll