جی این این سوشل

پاکستان

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

مزید کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

علاقائی

پنجاب حکومت نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

نجاب حکومت نے عید میلادالنبی پر جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیانوٹیفکیشن کے مطابق 29 ستمبر (جمعہ) کو عام تعطیل ہو گی۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے عید میلادالنبی پر جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 29 ستمبر (جمعہ) کو عام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

29 ستمبر کو چھٹی کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔  اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ربیع الاول کا بابرکت مہینہ 18 ستمبر بروز پیر سے شروع ہواجس کے مطابق  عید میلادالنبیؐ 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔  

بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ تمام وفاقی سرکاری اداروں اور تمام نجی اداروں اور سکولوں میں جن میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے ان میں بھی ہفتہ (30 ستمبر) اور اتوار (01 اکتوبر) کو تعطیل ہو گی۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا  عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: نورمقدم اور سارہ انعام کے والد نے اتوار کے روز قتل کے مقدمات میں تیزی سے ٹرائل کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مجرموں کا احتساب کیا جائے۔  والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

 شوکت مقدم نے سارہ انعام کے قتل کی سفاکانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے سارہ کے اہل خانہ کو ان کے غم کی گھڑی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عدالتوں کے ذریعے انصاف طلب کیا تھا اور ان سے منصفانہ ٹرائل کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ عمل طول پکڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے قاتل ظاہر جعفر کو سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سزائے موت سنائی تھی۔  لیکن اب یہ کیس سپریم کورٹ کے زیر غور ہے، اور شوکت مقدم نے تاخیر کی وجہ سے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنے  کے لیے اس کی تیزترین  سماعت کا مطالبہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق

یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی چمڑ اچورنگی پر مبینہ طور پر فائرنگ ہوئی ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئےہیں ۔

پولیس روایتی طریقے سے سستی کا شکا ر ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت ہی باپ بیٹی کی موت کا سبب بنی ہے ،چوروں کی بندوقیں 15 منٹ کراچی پولیس کو للکارتی رہیں لیکن پولیس ہمیشہ کی طرح غفلت کا شکار رہی جس کے باعث باپ بیٹی چل بسے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پش آیا ، ملزمان موٹر سائیکل پر تھے، ملزمان  فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔

یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll