ٹیکنالوجی

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 30 2023، 6:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

 

 

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔