احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کے مطالبے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کے مطالبے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے کے مطابق ریاست گجرات ہائی کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیل مانگنے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 25,000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ دہلی کے ارادے پربھی شک کا اظہار کیا۔
گجرات ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کو اس معاملے کو متنازع بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جب کہ وزیراعظم کی ڈگریاں پہلے ہی عام کی جا چکی ہیں۔عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کسی بھی بڑے عوامی مفاد کی عدم موجودگی میں اپنی تعلیمی ڈگریاں دکھانے کے معاملے میں استثنیٰ حاصل ہے۔
بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کے دور حکومت میں ہوئے مسلم کش فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے اس بنیاد پر مودی کو غیرملکی میڈیا نے ’ گجرات کا قصائی‘ کا خطاب دیا تھا۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago




