پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں


پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے گورنر ہاوس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کے عہدے کاحلف لیا،گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، نگران صوبائی وزرا فضل الہی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل، شاہد خٹک، حامد شاہ،معاون خصوصی پیر ہارون شاہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، سیکرٹری قانون مسعود اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ یکم اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس یہ عہدہ سنبھالیں گی جبکہ اس سے قبل جسٹس روح الامین ایک دن کے لیے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے،وہ 31 مارچ کو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات ہوئے اور یکم اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
مسرت ہلالی جسٹس روح الامین کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور وہ یکم اپریل سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اس وقت تک کام کرتی رہیں گی جب تک جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ چیف جسٹس تعینات کیے جانے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 16 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 18 گھنٹے قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 18 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 18 گھنٹے قبل

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 18 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل
















