نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا
سری لنکن ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر کر دی ۔میزبان کیوی ٹیم نے 142 رنز کا ہدف با آسانی 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹم سیفرٹ نے ناقابل شکست 79 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ فلک شگاف چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 79 رنز بنائے اورعمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 141 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
دھننجایا ڈی سلوا37، کوسل پریرا35 اور چارتھ اسالنکا نے 24 رنز بنائے جبکہ سری لنکن ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملن نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بین لیسٹر نے دوجبکہ شپلے، راچن راویندرا اور نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے ٹم سیفرٹ کی ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف با آسانی 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے نہ صرف جاندار کم بیک کیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔ٹم سیفرٹ ناقابل شکست 79رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،چاڈ بوزنے 31 اور کپتان ٹام لیتھم نے ناقابل شکست 20 رنز بنائے۔کسن راجیتھا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ٹم سیفرٹ کو مردمیدان قرار دیا گیا۔

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 16 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 16 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 18 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 15 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 14 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 15 گھنٹے قبل












