آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
بیان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی۔
سپہ سالار نے مسلسل چوکسی، قابل ذکر آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران، جوانوں کو سراہا۔
اس دوران انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کو ہر ممکن فراہم کریں۔ ثابت قدم رہیں اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
سپہ سالار نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 11 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 12 hours ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 days ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 11 hours ago
بھارتی گلوکارقتل
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago


