وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج بھی عدالت سے کہیں گے اپنے فیصلے پرریویو کرے، عدالت فل کورٹ بنا دے جو فیصلہ ہوگا قبول ہو گا، بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جواپنی غلطی کو تسلیم کر لے۔

اسلام آباد میں لائرزکمپلیکس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکوئی سیاسی پارٹی الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، جو پارٹی الیکشن سے بھاگے گی اس کی سیاست دفن ہو جائے گی۔
انہوں نے کہ کہ ا ہمیں تو حکم دیا جاتا ہے ، جنہوں نے یہ حکم دیا اپنے اوپر فیصلہ کیوں نہیں لاگو کرتے، عدالت کا ہم سب احترام کرتے ہیں، 9 رکنی بینچ بنا پھر آخر میں 3 رکنی بینچ رہ گیا، چار، تین کی ایک بحث چل رہی تھی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اگر فل کورٹ کا مطالبہ مان لیا جاتا تو کوئی بھی اختلاف نہ کرتا، قاضی فائز عیسیٰ بینچ کے فیصلے کو سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا،ہم نے اپیل دائر کی ہوئی ہے اس کا اتا پتا نہیں، سیاسی پارٹیوں کو فریق نہیں بنایا گیا، ہر اسٹیک ہولڈرز کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔
انہوں نے کہاہم نے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے یا ذاتی لڑائیاں لڑنی ہیں، آج بھی عدالت سے کہیں گے اپنے فیصلے پر ریویو کرے، عدالت فل کورٹ بنا دے جو فیصلہ ہو گا قبول ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطی کو تسلیم کر لے، چیلنجز کا مقابلہ تنہا نہیں کرسکتا تمام اسٹیک ہولڈرزکواپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ابھی بھی موقع ہے وہ فیصلہ کریں جو پاکستان کے بہترین مفاد میں ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا سے زیادہ آئین و قانون کیلئے کسی نے جدوجہد نہیں کی، وکلا نے عدلیہ بحالی کیلئے گولیاں، ڈنڈے کھائے،وکلا نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد کی، وکلا کو یہ مقام کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، انہوں نےعدلیہ بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا لائرز کمپلیکس کی تعمیر کیلئے عملی پیشرفت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کاغذوں میں پڑے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے بڑی تندہی سے کام کیا ہے، اس میں سپورٹس کمپلیکس کو بھی شامل کیا جائے اور خواتین اور مرد وکلاء کیلئے الگ الگ سوئمنگ پول بھی ہونے چاہئیں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے لائرز کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ اور وکلاء رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 17 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 12 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل



