زیراعظم کی ہدایت پردورہ امریکا منسوخ کردیا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرانہوں نے دورہ امریکا منسوخ کردیا ہے، آئی ایم ایف کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کروں گا، اللہ کے فضل سے کسی غیرملکی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی۔
پاکستان کی ہرمالیاتی ذمہ داری وقت پرپوری کی گئی ،گزشتہ چند ماہ میں بیرونی ادائیگیوںکی مدمیں 11 ارب ڈالرادا کرچکے ہیں، ملک کے مفادات کونقصان پہنچانے والی منظرکشی سے گریز کیا جائے۔
ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں ان کے آئی ایم ایف کے اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق ایک کنفیوژن پھیلایا جارہاہے جس کی وضاحت ضروری ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے ، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سعودی ائیرلائن پر میری بکنگ تھی ، سحری سے پہلے روانہ ہوکر کل امریکا پہنچنا تھا اورپیر سے موسم بہارکے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کا سالانہ اجلاس باقاعدگی سے ہوتے ہیں ، پاکستان کی طرف سے عام طورپروزیرخزانہ، گورنرسٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقصادی امور یا وفاقی وزیراقتصادی امور شرکت کرتے ہیں، لازمی اجلاسوں میں میں دنیا بھرسے ڈیڑھ سو کے قریب سیکرٹریز یا گورنرز سٹیٹ بینک جاتے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایک آئینی بحران پیدا کیاگیا ہے، قوم نے دیکھا کہ یہ بحران 9 رکنی بینچ سے شروع ہوا، جو 7 او5 سے ہوتے ہوئے تین رکنی بینچ پرجاپہنچا ۔تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں وفاق کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 20 ارب روپے ریلیز کرنے کا کہاہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل




