سان فرانسسكو: واٹس ایپ برق رفتاری سے اپنے فیچر بہتر بنارہا ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ آئی او ایس کے بعد اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے نیچے کی جانب نیوی گیشن ٹول بار کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

سان فرانسسكو: واٹس ایپ برق رفتاری سے اپنے فیچر بہتر بنارہا ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ آئی او ایس کے بعد اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے نیچے کی جانب نیوی گیشن ٹول بار کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی کی کئی ویب سائٹ نے یہ خبر نشر کی ہے کہ ایک جانب واٹس ایپ کو بصری طور پر بہتر بنایا جارہاہے تو دوسری جانب اس کے ٹول میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب اس کے نئے آزمائشی ورژن 2.23.8.4 میں نئی نیوی گیشن بار کا اضافہ کیا گیا ہے جو سب سےنیچے دکھائی دے رہی ہے۔
نیوی گیشن بار میں آپ کو چار شعبے دکھائی دیں گے جو چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ پہلےبھی موجود تھے لیکن انہیں اب ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عین اسی طرح کی نیوی گیشن بار آئی او ایس میں پہلے ہی رائج ہے اور اب اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے پیش کی گئی ہے۔
لیکن واٹس ایپ نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ یہ سہولت پوری دنیا میں کب پیش کی جائے گی۔ تاہم تجزیہ کاروں کا اصرار ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں واٹس ایپ کے انٹرفیس پر اسے دیکھا جاسکے گا۔
میٹا کمپنی کی بنائی گئی ایپ میں اس سے پہلے انسٹاگرام طرز کا ٹیکسٹ ایڈیٹر پیش کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کا فیچر بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 21 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل






