بیساکھی میلہ اور 324ویں خالصہ جنم دن کی تین روزہ تقریبات حسن ابدال میں اختتام پذیر
سکھ یاتریوں کا انتظامات پراظہار تشکر،پاکستان زندہ باد کے نعرے

اسلام آباد: سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اور 324 ویں خالصہ جنم دن کی تین روزہ تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر، سکھ یاتریوں کا انتظامات پر اظہار تشکر، تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین بورڈ حبیب الرحمٰن گیلانی کا خصوصی شکر یہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں نے اپنے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اور 324ویں خالصہ جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کی۔
تین روزہ میلے کی اختتامی تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سکھوں کو خالصہ جنم دن کی مبارک دی اور کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے اور وہ آزادانہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک لائبریری اور میوزیم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے بہترین اقدامات کرنا ہمارا آئینی فریضہ ہے، اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بحالی،نئے کمروں کی تعمیر ،تزئین وآرائش تیزی سے جاری ہے۔
ٹرسٹ بورڈ کے اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آنے والے یاتریوں کو عزت دینا ہمارا فرض بنتا ہے تاکہ دنیا میں ہمارا مثبت پہلو اجاگر ہو ،یہی وجہ ہے کہ پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی تعداد دو گنا ہو گئ ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر بہترین انتظامات کیے گئے، یاتریوں کی جانب سے رہائش، سکیوٹی،لنگر اور دیگر انتظامات کو سراہنا خوش آ ئند ہے ۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سرد ارامر جیت سنگھ بھیل پوری نے کہا کہ گورو دواروں کی تعمیرو ترقی اور تزئین آرائش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،ہم گرو کی دھرتی کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں ۔
ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلویندر سنگھ نے کہا کہ مہمان نوازی میں پاکستان اور مسلمان اپنی مثال آپ ہیں ،ہمارے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں۔
ڈپٹی پارٹی لیڈر جوگندر کور کا کہنا تھا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ،کھانے پینے اور سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات پر ہم شکر گزار ہیں، خواتین سکھ یاتریوں کے لیے خصوص طور پرانتظامات قابل ستائش ہیں۔
سرداراوتار سنگھ سنگیڑا نے بھی خصوصی طور پر حکومت پاکستان اور چیئر مین بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 15 منٹ قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- ایک دن قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 39 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک گھنٹہ قبل









