2018میں ایک جھرلو اور فراڈ الیکشن سے ملک کی ترقی کا سفر ختم کر دیا گیا، وزیر اعظم
عمران دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی، پنجاب میں65ارب روپے سے مفت آٹا سکیم شروع کی،محمد شہباز شریف


لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018میں (ن) لیگ نے ایک خوشحال پاکستان چھوڑا جس کے بعد ایک جھرلو اور فراڈ الیکشن ہوا جس نے ملک کی ترقی کا سفر نا صرف ختم کیا بلکہ پاکستان کو بہت پیچھے لے گیا جو ایک درد ناک داستان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کیلئے انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے ،سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو ٹوٹا پھوٹا معاہدہ کیا وہ ہمارے گلے پڑ گیا ہے اب ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑانا بھی چاہیں تو نہیں چھڑا سکتے۔
شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے اور ہم میٹرو بس سروس کو کالا شاہ کاکو تک لے کر جائیں گے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہمارے سابقہ دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو نہ روکتے تو آج پنجاب کے ایسے حالات نہ ہوتے،عمران خان کے چار سالہ دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ،پنجاب میں غریب عوام کیلئے مفت آٹا کی فراہمی شروع کی جس پر 65ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں6رویہ امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اووراور ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور کے افتتاحی منصوبوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر احد چیمہ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر)محمد خرم آغا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل



