Advertisement
تجارت

ایل این جی کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی

گزشتہ سال مارچ میں 719000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 15 2023، 8:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایل این جی کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی

اسلام آباد: ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی، اوگرااورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 6241000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7353000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مارچ میں ملک میں 663000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزش تہ سال مارچ میں 719000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، فروری میں 628000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی جومارچ میں بڑھ کر663000 ٹن ہوگئی۔

 

Advertisement