قبل از وقت الیکشن کرانے کا مقصد نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے ،وفاقی وزیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں ،قبل از وقت الیکشن کرانے کا مقصد نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے۔
پیرکویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے لگ رہا ہے کہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جارہی ہے۔
حالانکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں، قبل از وقت الیکشن کرانے کا مقصد نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 2002،2008 اور2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا گیا، اب 2023 میں بھی ان کی یہی خواہش ہے۔
انہوں نےکہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو پھلتے پھولتے پاکستان کو ڈبونے والوں کے خلاف بھی ازخود نوٹس لینا چاہئے تھا، ہم یہ الزام کبھی بھی نہیں لینا چاہتے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔
انہوں نےکہا کہ ماضی میں جو جو شخصیات اپنے اپنے اداروں کو اس سلسلے میں استعمال کرتے رہے ہیں ان کے ادارے ہی ان کے خلاف ان کا احتساب کرسکتے ہیں اگر ایسا ہوجائے تو ملک میں 80فیصد سکون آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوئوں نے تو چند سو لوگوں کو لوٹا ، زمان پارک کا ڈاکو تو پورے پاکستان کے ہر گھرکا مجرم ہے۔ ایسے شخص سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago



