علی زیدی کے خلاف فراڈ کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی


فراڈ کیس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
سماعت کے آغاز پر علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے، کرمنل کیس نہیں بنتا، ٹرانزیکشن کیسے ہوئی ہے ایف آئی آر میں اس حوالے سے کچھ نہیں ۔
وکیل نے کہا کہ کوئی بینک چیک وغیرہ بھی مدعی کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا، مدعی مقدمہ اور علی زیدی کے درمیان لین دین کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ فضل الہیٰ نے اتنی بڑی رقم دی ہے کوئی گواہ نہیں ہے، علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 میں ڈسچارج کیا جائے۔
علی زیدی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اس آدمی سے کبھی ملا ہی نہیں، میں اس آدمی کو جانتا نہیں ہوں، میری پاس اتنی رقم ہے ہی نہیں ایف بی آر سے میرا ریکارڈ چیک کر لیں ، جس دن کا واقعہ بتایا جا رہا ہے میں اس دن ملک میں نہیں تھا، یہ بالکل بوگس ایف آئی آر ہے، شناختی کارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ کی عمر 2013ء میں 22 سال بنتی ہے، میں نے اگر کوئی رقم لی ہے تو کوئی ریکارڈ تو ہو گا؟
عدالت نے علی زیدی کوضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کےتحت ڈسچارج کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی۔بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی زیدی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 11 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 11 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 12 گھنٹے قبل