Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کا انشورنس کمپنی کو بیوہ کو انشورنس کلیم ادا کرنے کا حکم

اسٹیٹ لائف انشورنس کی اپیل کو مسترد کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 19th 2023, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کا انشورنس کمپنی کو بیوہ کو انشورنس کلیم ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو بیوہ کو 3 لاکھ کا انشورنس کلیم ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سٹیٹ لائف انشورنس کی اپیل کو مسترد کردیا۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے بیوہ کو لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔ اسٹیٹ لائف نے مؤقف اپنایا کہ متوفی کی موت سڑک حادثے سے براہ راست نہیں بلکہ مرگی کی وجہ سے ہوئی۔

صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کا مؤقف مسترد کردیا اور وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف مناسب قواعدو ضوابط اپنائے اور بدانتظامی کو روکے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا کہ متوفی کی موت مرگی سے براہ راست ہوئی، محتسب نے بجا طور پر فیصلہ کیا کہ محض پولیس روزنامچے پر انحصار کیا گیا۔

صدر نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے فیلڈ آفیسر کی رپورٹ میں متوفی پالیسی ہولڈر کو صحت مند قرار دیا گیا، رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ افسر متوفی پالیسی ہولڈر کو پچھلے دو سالوں سے جانتا تھا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چونکہ بدانتظامی ثابت ہوئی اسلئے اسٹیٹ لائف تیس دن میں شکایت کنندہ کو کلیم ادا کرے ۔

تفصیلات کے مطابق ریحانہ بی بی (شکایت کنندہ) کے متوفی شوہر اکرم مسیح نے 20 سال کیلئے 3 لاکھ روپے کی لائف انشورنس پالیسی حاصل کی، اکرم مسیح کی موت سڑک حادثے میں ہوئی، موت کے بعد بیوی نے انشورنس کا دعویٰ کیا۔

خاتون نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جس نے اس کے حق میں حکم جاری کردیا۔ اسٹیٹ لائف نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کردی تاہم صدر مملکت نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف انشورنس کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

Advertisement
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

  • 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی  سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

  • 15 گھنٹے قبل
جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

  • 4 گھنٹے قبل
پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں  پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

  • 3 گھنٹے قبل
اسلام آبادمیں  موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
برطانیہ میں  موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے  تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

  • 4 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement