Advertisement
پاکستان

حکومت انتخابات کے لیے فنڈ نہ جاری کرنے پر نظرِ ثانی کرے گی،چیف جسٹس

فنڈز نہ فراہم کرنے پر غیر معمولی نتائج آسکتے ہیں،عمر عطاء بندیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 19th 2023, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت انتخابات کے لیے فنڈ نہ جاری کرنے پر نظرِ ثانی کرے گی،چیف جسٹس

 چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترپرمشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں ایک ہی وقت انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت کی، 

ملک میں ایک ہی وقت انتخاب کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توقع ہے حکومت انتخابات کے لیے فنڈ نہ جاری کرنے پر نظرِ ثانی کرے گی، فنڈز نہ فراہم کرنے پر غیر معمولی نتائج آسکتے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ معاملہ بہت لمبا ہوتا جارہا ہے، حکومت نے اپنا ایگزیکٹیو کام پارلیمان کو دیا ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو وزارت خزانہ کی رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو کہا گیا تھا کہ  ضمنی گرانٹ کے بعد منظوری لی جائے گی۔ اس کے برعکس معاملہ ہی پارلیمنٹ کو بھجوا دیا گیا، کیا الیکشن کے لیے ہی ایسا ہوتا ہے یا عام حالات میں بھی ایسا ہوتا ہے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی نے حکومت کو ہدایت جاری کی تھی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں حکومت کی اکثریت ہے، حکومت کو گرانٹ جاری کرنے سے کرنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ وزیراعظم کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہونی چاہیے، مالی معاملات میں تو حکومت کی اکثریت لازمی ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی قرار داد کی روشنی میں معاملہ پہلے منظوری کے لیے بھیجا گیا تھا۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ جب آئین حکومت کو اختیار دیتا ہے تو اسمبلی قرارداد کیسے منظور کرسکتی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بعد میں گرانٹ کی منظوری لینے میں خطرہ تھا۔ کیا بجٹ کے وقت حکومت کی اکثریت نہیں ہونی تھی؟ جو بات اپ کر رہے ہیں وہ مشکوک لگ رہی ہے، کیا کبھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری لینے میں حکومت کو شکست ہوئی؟

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سال 2013 میں کٹوتی کی قراردادیں منظور ہوئی تھیں، موجودہ کیس میں گرانٹ جاری کرنے سے پہلے منظوری لینے کے لیے وقت تھا ، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ٹیم نے بار بار بتایا کہ ضمنی گرانٹ کی منظوری بعد میں لی جاتی ہے، اس کے لیے وزارت خزانہ نے آئین کے آرٹیکل 84 کا حوالہ دیا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی اسمبلی اس معاملے میں قرارداد منظور کرچکی ہے۔

جسٹس منیب اختر نے دریافت کیا کہ کیا قرار داد کی منظوری کے وقت گرانٹ منظوری کے لیے پیش کی گئی تھی، وفاقی حکومت کی اسمبلی میں اکثریت لازمی ہے، حکومت کی گرانٹ اسمبلی سے کیسے مسترد ہو سکتی ہے، کیا آپ کو سپلیمنٹری بجٹ مسترد ہونے کے نتائج کا علم ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ گرانٹ منظوری کا اصل اختیار پارلیمنٹ کو ہے، اسمبلی پہلے قرارداد کے ذریعے اپنی رائے دے چکی تھی، گرانٹ جاری ہونے کے بعد منظوری نہ ملے تو اخراجات غیر آئینی ہوتے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو کیا ضمنی گرانٹ منظور نہیں کروا سکتی تھی، وزیراعظم کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہونا لازمی ہے، اٹارنی جنرل صاحب سمجھنے کی کوشش کریں معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارا نقطہ نظر سمجھ چکے ہیں، انتظامی امور قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کی کوئی مثال نہیں ملتی، انتخابی اخراجات ضروری نوعیت کے ہیں غیر اہم نہیں ، حکومت کا گرانٹ مسترد ہونے کا خدشہ اسمبلی کے وجود کے خلاف ہے، توقع ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی، حکومت فیصلہ کرے یا اسمبلی کو واپس بھجوائے جواب دے۔

چیف جسٹس نے مزید  کہا کہ اس معاملے کے نتائج غیر معمولی ہو سکتے ہیں، فی الحال غیر معمولی نتائج پر نہیں جانا چاہتے، حکومت کو عدالتی احکامات پہنچا دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے اکتوبر تک الیکشن نہیں ہوسکتے، کمیشن نے ایک ساتھ الیکشن کرانے کا بھی کہا ہے، اس بات پر کئی سوالات جنم لیتے ہیں، الیکشن کمیشن کی آبزرویشن کی بنیاد سکیورٹی کی عدم فراہمی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک میں دہشت گردی 1992 سے جاری ہے لیکن 1987، 1991، 2002، 2008، 2013 اور 2018 میں الیکشن ہوئے، سیکیورٹی کے مسائل ان انتخابات میں بھی تھے، 2008 میں تو حالات بہت کشیدہ تھے کیونکہ 2007 میں بینظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی اور 2013 میں دہشت گردی تھی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اب ایسا کیا منفرد خطرہ ہے جو الیکشن نہیں ہو سکتے جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا  کہ پہلے ایک ساتھ تمام سکیورٹی فورسز نے فرائض سر انجام دیے تھے، اب دو صوبوں میں الیکشن الگ ہوں گے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا گارنٹی ہے کہ 8 اکتوبر کو حالات ٹھیک ہو جائیں گے، وزارت دفاع نے بھی اندازہ ہی لگایا ہے، حکومت اندازوں پر نہیں چل سکتی۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ آپریشنز میں متعین کردہ ٹارگٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش ہے، کسی کو توقع نہیں تھی کہ اسمبلیاں پہلے تحلیل ہو جائیں گی ، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سال ایک حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، عدالت نوٹس نہ لیتی تو قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی تھی، صوبائی اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے قومی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہونے ہی تھے، آئین میں اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کا وقت مقرر ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا کام بیرونی خطرات سے نمٹنا ہے، سال 2001 سے سکیورٹی ادارے بارڈرز پر مصروف ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سکیورٹی ملنے پر انتخابات کرانے کا کہا تھا۔

سپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

کیس کا پس منظر

 گزشتہ روز وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر رپورٹ جمع کروائی جس میں انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ ملک بھر ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔

وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں، جبکہ سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری

14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری

  • 6 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

  • 16 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی  اور  بشریٰ بی بی کیخلاف   تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

  • 14 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات

  • 7 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

  • 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی

ملک میں سونےکی قیمت میں کمی

  • 7 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

  • 14 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

  • 7 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف

  • 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا  پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement