نگران حکومتیں ختم ہوچکیں، 14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، عدلیہ ہی جیتے گی۔
پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں۔حکومت چیمبر کےاندراور عدالت میں پاؤں پڑتی ہےمیڈیا میں ٹارزن بنتی ہےگلےپڑتی ہے۔حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنےوالی ہےساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےعید کےبعدبڑی خبرآسکتی ہےنگران حکومتیں ختم ہوچکیں14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا نوازشریف ،شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمان نے پر تشدد اور دہشت گردانہ کانفرنس کی، مندر کا ہتھوڑا، بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظ کا استعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے، حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے۔
نوازشریف شہبازشریف کےفون کےبعد فضل الرحمن نے پرتشدد اوردہشت گرد پریس کانفرنس کی۔مندر کا ہتھوڑا بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کےسیاستدانوں کے الفاظوں کااستعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سےکھلی جنگ ہے۔سپریم کورٹ نےاپنےفیصلےمیں سب کوپابندکر دیاہےجو نہیں مانےگاوہ قانون کےشکنجےمیں آئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ باپ سپریم کورٹ کو خوش آئند بیٹا بندوق کی نوک کہتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کردیا ہے، جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا، پاکستان دوست ممالک بھی پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف کاسٹاف لیول معاہدہ کھٹائی میں پڑچکا ہےسعودی عرب یو اے ای کی امداداور امریکی یقین دہانیاں بھی کام نہیں آ سکی۔چین کی ہدایات اورمشورے پس پشت نہ ڈالےجائیں۔نااہل حکومت کوطول دینے کےلیےملک کوتنہائی کی دلدل میں پھینکا جارہا ہے۔آئین اورقانون کو نہ ماننا غداری کےزمرےمیں آتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں۔آئی ایم ایف کاسٹاف لیول معاہدہ کھٹائی میں پڑچکا ہےسعودی عرب یو اے ای کی امداداور امریکی یقین دہانیاں بھی کام نہیں آ سکی۔چین کی ہدایات اورمشورے پس پشت نہ ڈالےجائیں۔نااہل حکومت کوطول دینے کےلیےملک کوتنہائی کی دلدل میں پھینکا جارہا ہے۔آئین اورقانون کو نہ ماننا غداری کےزمرےمیں آتا ہے

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago





