عالم اسلام کو عید الفطر مبارک، اللہ تعالی سب کے روزے، تراویح، تہجد اوردیگر نیکیاں قبول فرمائے، خادم الحرمین الشریفین
عید کا تہوار اپنے ہمراہ خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عوام، مقیم غیرملکیوں اور امت مسلمہ کو عید الفطرکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ عید کا تہوار اپنے ہمراہ خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام عید میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ عید کا تہوار اپنے ہمراہ خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے، ہمیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کے روزے، تراویح، تہجد اوردیگر اچھے کام قبول فرمائے اور بار بار ہمیں یہ تہوارمنانا نصیب کرے، ہمارے ملک اور دنیا بھر کے ممالک پر امن و سلامتی اور اطمینان و سکون کا ماحول سایہ فگن ہو۔
شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں منفرد اعزاز عطا کیا ، حرمین شریفین کی خدمت اور حج و عمرہ زائرین کے آرام و راحت کے انتظامات کا فرض بخشا ہے، یہ ایسا اعزاز ہے جس سے اللہ تعالی نے صرف ہمیں نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس فرض کااحساس اور پاکیزہ ذمہ داری کی ادائیگی بڑے فخر کی بات ہے، بانی مملکت کے ہاتھوں سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک اس فرض کی ادائیگی میں ہم دن رات ایک کیے ہوئے اور تن من دھن سے اس ذمہ داری کی ادائیگی میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی مملکت کے فرزند حکمران اس ذمے داری کو پابندی کے ساتھ ادا کرنا اپنے لیے فخر وناز کا باعث سمجھتے رہے، ہمیشہ اپنے اس عہد اور عزم پر قائم رہیں گے۔
شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے اس سال رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی آسانی عطا کی، اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ زائرین سے عمرہ اور ہماری جانب سے ان کی خدمت قبول فرمائے، یہ سب کچھ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ریاستی اداروں کی جانب سے زائرین کی مسلسل خدمت کی وجہ سے ممکن ہوسکا ،سب نے زائرین کو عبادت کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت دی۔

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 8 hours ago

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 5 hours ago
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 4 hours ago

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 5 hours ago

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 7 hours ago

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 6 hours ago
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 5 hours ago
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 6 hours ago

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 4 hours ago

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 6 hours ago

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 4 hours ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 8 hours ago