ٹیکنالوجی
مائیکرو سافٹ کو دھچکہ، آرامکو دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی
ریاض: سعودی آرامکو مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے، آرامکو کا حجم 2.11 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گیا ۔
مؤقر ویب سائٹ نے الاقتصادیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ جو دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن پہ براجمان تھی، اس سے یہ پوزیشن سعودی آرامکو نے چھین لی ہے۔
اعداد و شمار کے تحت سعودی آرامکوکے شیئر کی قیمت 36 ریال ہوجانے کے باعث اس کی مالیاتی حیثیت 2.11 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق آرامکو نے حصص مارکیٹ میں اندراج کے بعد 2022 کے دوران ریکارڈ منافع کمایا تھا۔ 46.5 فیصد کے اضافے سے 604 ارب ریال کا منافع ہوا تھا جب کہ 2021 میں اسے 412.4 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔
کھیل
دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا
ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم اور ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہےجبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا
دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کےاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےگی،ورک لوڈ منیجمنٹ کے باعث شاہین آفریدی صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہیں،بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،سلمان آغا تینوں اسکواڈز میں شامل ہیں،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں
ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں۔
ممبرسلیکشن کمیٹی اورعبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے جو سیم بولنگ کے ماہر ہیں۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 خوارج ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کےلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
موسم
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی
آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان