دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کےدرمیا ن ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ،یہ گفتگو روایتی گرمجوشی اور ہم آہنگی پرمبنی تھی جس میں پاک چین سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگرکیا گیا۔
شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم کواس عہدے کےلئے ان کے حالیہ انتخاب پر مبارکباد دی جو چینی قوم کے گہرے اعتماد اور عوامی خدمت میں ان کی بہت سی کامیابیوں سے پیدا ہونے والے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
سدا بہارشراکت دار اور قریبی دوستوں کی حیثیت سےپاکستان نے چین کی پرامن ترقی کو بین الاقوامی امن اور استحکام کے مثبت عنصر کے طور پر سراہا اور اس بات پر یقین ظاہر کیا کہ چین ترقی اور بحالی کی جانب اپنے سفر میں اہم سنگ میل حاصل کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے چین کے بنیادی مسائل بشمول ’’ون چائنا‘‘ پالیسی، تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر پاکستان کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف اور بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیر اعظم نے چین کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور پاکستان کی قومی ترقی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سدا بہار دوست کی حیثیت سے چین پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہے گا۔نومبر 2022 میں وزیر اعظم کے دورہ چین اور صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کے ساتھ وسیع گفتگو کو یاد کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل