Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کاترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار

میرے بھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 27th 2023, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کاترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اطمینان اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔

 

Advertisement