چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ہم سب متحد ہوں،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے۔
جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغازکر دیا ہے جس کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
چیئرمین نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے لیے حکومت اور اپوزیشن بينچز سے چار چار افراد کو نامزد کیا جائے، موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران بشمول عام انتخابات کے انعقاد پر مذاکرات کا آغاز کرنے اور سہولت کاری فراہم کرنے کےلیے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبران سینیٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے،میں نے یہ اہم ذمہ داری سنبھالی ہے۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینئر شپ میں سیاسی مذاکرات کے لیے دس ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے،حکومت اور اپوزیشن سے چار چار ارکان کمیٹی کہ حصہ ہوں گے۔
2 روز کے اندر اپوزیشن اور حکومتی بينچز سے 4 چار ممبران کمیٹی کے لیے نامزد کیے جائیں ۔چیئرمین سینیٹ آفس اور سینیٹ سیکرٹریٹ کمیٹی کی سہولت کاری کے لیے دستیاب رہیں گے،پاکستان کی خاطر ہم سب متحد ہوں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل




