خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب پائے گئے


جنیوا: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)نے بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے ایک اور شربت کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اس کی ایک کھیپ مارشل آئی لینڈز اور مائیکرونیزیا میں ملی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ڈبلیو ایچ او کے بیان کےحوالے سے بتایا کہ بھارت میں تیار کردہ مضرِ صحت کھانسی کے شربت کی ایک کھیپ مارشل آئی لینڈز اور مائیکرونیزیا میں ملی ہے۔
اس شربت کے جن نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب پائے گئے۔
کھانسی کا یہ شربت بھارت کی ریاست پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ نامی کمپنی تیار کرتی ہے،اس میں پائے جانے والے یہ دونوں زہریلے کیمیکل انسانوں کے لیے موت کا باعث ہو سکتے ہیں،تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس دوا کی وجہ سے کوئی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں ۔
عالمی ادارہ صحت نے چند ماہ قبل بھی گیمبیا اور ازبکستان میں بچوں کی ہلاکت اور بھارت ہی میں تیار کردہ کھانسی کی دوسری ادویات کے درمیان تعلق بارے بتایا تھا۔
کیو پی فارماکیم لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سدھیر پاٹھک نے بی بی سی کو بتایا کہ کمپنی نے تمام ریگولیٹری مراحل سے گزر کر کھانسی کے اس شربت کی18ہزار 346بوتلوں کی ایک کھیپ کمبوڈیا برآمد کی تھی، نہیں معلوم کہ یہ پروڈکٹ کن حالات میں اور کس طرح ماشل آئی لینڈز اور مائکیرونیزیا پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے کھانسی کے شربت کی کھیپ کمبوڈیا برآمد کرنے والی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کھانسی کے اس شربت کا تجزیہ آسٹریلیا کے ڈرگ ریگیولیٹر تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن نے کیا تھا۔ یہ دوا سینے کی جکڑ اور کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھانسی کا یہ شربت تیار کرنے والی کمپنی اور نہ ہی اس کی مارکیٹنگ کمپنی نے ڈبلیو ایچ او کو حفاظت اور معیار سے متعلق کوئی ضمانت فراہم کی ہے۔ متعدد ماہرین نے ادویات کی تیاری کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس شربت کی مارکٹنگ ریاست ہریانہ میں قائم ٹریلیم فارما نامی کمپنی کرتی ہے، بی بی سی کا اس کمپنی سے فون پر رابطہ نہیں ہو سکا ۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل







