Advertisement
پاکستان

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں آتشزدگی، 7افراد جاں بحق

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی  گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 27th 2023, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں آتشزدگی، 7افراد جاں بحق

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی اے سے بزنس کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔ ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی

تقریباً چالیس منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس دوران دو مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ چار مسافر کوچ سے لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ستر سالہ رابعہ بی بی متاثرہ کوچ سے چھلانگ لگانے پر شدید زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لا سکیں جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مسافر کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

حکام نے بتایا کہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کے باعث اپ ٹریک تاحال معطل ہے۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے  واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی  گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ایف جی آر کی قیادت میں انکوائری ٹیم کل خیرپور پہنچ کر جائزہ لے گی، بوگی میں آگ کیسے لگی اس کا پتا لگایا جائے گا

 

Advertisement
Advertisement