Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ  کے ججز کے خلاف نازیبازبان کا استعمال آئین شکنی ہے،شیخ رشید

جب عدلیہ کےفیصلوں کااحترام نہیں ہوگاتوحکومت کےفیصلوں کوبھی عوام نہیں مانےگی،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 28th 2023, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ  کے ججز کے خلاف نازیبازبان  کا استعمال آئین شکنی ہے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب عدلیہ کےفیصلوں کااحترام نہیں ہوگاتوحکومت کےفیصلوں کوبھی عوام نہیں مانےگی

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ کےخلاف حکومت نےاعلان جنگ کیاہے،بلاآخرحکومت کوشکست ہوگی اورعدلیہ جیتےگی۔حکومت کی کھسیانی بلی کھمبہ نوچ رہی ہےحلف کےساتھ ہی سپریم کورٹ کے3ججوں کوماننےسےانکارکردیا۔جب عدلیہ کے فیصلوں کااحترام نہیں ہوگاتوحکومت کےفیصلوں کوبھی عوام نہیں مانےگی

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جووزیراعظم عدلیہ کےحکم کونہ مانےاس وزیراعظم کےاعتمادکےووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اوریہ سول نافرمانی کی شروعات ہے21ارب روپےکا سپریم کورٹ کاحکم اب بھی قائم ہےاوراس فیصلےسےمنحرف ہونابھی توہین عدالت ہوگی۔سپریم کورٹ کےرجسٹرار آفس نےالیکشن فنڈ پر رپورٹ مانگ لی ہےعدالت نےجس تحمل اور دوراندیشی کاثبوت دیا ہے وہ قابل تحسین ہے

ان کا مزید کہنا تھا ک جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات آئین وقانون کا بھی حشر کردے گا۔ مذکرات کی کمیٹی نےصرف اسمبلیوں کےٹوٹنے اورالیکشن کی تاریخ طےکرنی ہے۔ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئےوہ 3 دن میں کیسے آئیں گے آصف زرداری اپنےداؤ پربیٹھے ہیں فضل الرحمان کی ضدسیاسی قبر کھود دےگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئین جیتےگااورمئی کےپہلےہفتےتک عدلیہ کےفیصلوں کاتعین ہوجائےگاپارلیمنٹ میں سپریم کورٹ  کے ججز کے خلاف نازیبازبان استعمال کرناآئین شکنی ہےاورسیاسی موت کودعوت دینےکےمترادف ہےالیکشن ہوکررہیں گےآئین وقانون کی بلادستی قائم ہوگی مذاکرات کی ناکامی الیکشن کےتاخیری حربےانکی بدنیتی ثابت کردینگے

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 21 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 20 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement