Advertisement
پاکستان

حجاج کرام کی خدمت میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیرمذہبی امور

معاونین دوران حج عازمین کی مکمل ضروریات کا خیال رکھیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 2nd 2023, 5:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حجاج کرام کی خدمت میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیرمذہبی امور

اسلام آباد: وزیرمذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حج آپریشن کے دوران تمام معاونین کی نگرانی کی جائے گی، حجاج کرام کی خدمت میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

منگل کو یہاں سپورٹس کمپلیکس میں حج معاونین کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ معاونین دوران حج عازمین کی مکمل ضروریات کا خیال رکھیں گے اور وہ انہیں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔

تمام معاونین کو چاہیے کہ وہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ حج آپریشن کے دوران حجاز مقدس میں موجود ہوں گے اور وہ معاونین کی خدمات سمیت سارے حج آپریشن کی نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے دن رات محنت کی جا رہی ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ عازمین حج کی آسانی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ اس سلسلہ میں تمام ایئرلائنز اور سعودی حکام سمیت سب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
Advertisement