مشتبہ کیسز کے سیمپلز نیگیٹو آئے ہیں ، وفاقی وزیر صحت


اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا پاکستان میں ابھی تک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کا متاثرہ شخص صحت یاب ہو چکاہے، مشتبہ کیسز کے 22سیمپل بھیجے تھے جوسب نیگیٹو نکلے ہیں، منکی پاکس کا پاکستان میں کوئی کیس اب نہیں ہے۔
منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منکی پاکس کا مریض پمز ہسپتال میں زیر علاج رہا تھا۔ الحمد اللہ مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور وہ اب صحت یاب ہو چکا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے بہترین اقدامات کیے۔ حکومت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
ہمارے تمام اداروں ہر قسم کی وباؤں اور بیماریوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے تمام ایئرپورٹس اور داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔منکی پاکستان سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 16 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 14 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 2 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 15 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 14 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 2 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل