اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔
نمائش قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پاکستان میں قائم ہنگری کے سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔نمائش میں ارکین پارلیمنٹ ، سفارتکاروں ، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں اور اعلی سرکار ی حکام نے شرکت کی۔
Honorable Speaker Raja Pervez Ashraf during his address at the Photo Exhibition on Islamic Architectural Heritage of Hungary, expressed gratitude towards the diplomats of Hungary and Türkiye for their valuable support in organizing the event, which enabled the locals to witness… pic.twitter.com/07HFYYJRQl
— National Assembly ?? (@NAofPakistan) May 2, 2023
نمائش میں ہنگری کے شاندار اسلامی تعمیراتی ورثے اور اسلامی تہذیب سے اس کے تعلق کو تصویری فن پاروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے تصویری نمائش کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کو خوبصورتی اجاگر کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی سطح پر تبادلوں کے فروغ سے دونوں ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے اسلامی تعمیراتی ورثے پر تصوہری نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے۔
ہنگری کے سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہوگی

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

