شنگھائی تعاون تنظیم کے بیشتر ارکان سی پیک کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
بی جے پی اور آر ایس ایس یہ ثابت کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں کہ پوری دنیا کے تمام مسلمان دہشت گرد ہیں

کراچی ۔6مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بیشتر ارکان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
بھارت کے گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کے اجلاس میں تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا واضح موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد یہاں پہنچنے پر پرانے حج ٹرمینل پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور سندھ کابینہ کے دیگر اراکین نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس یہ ثابت کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں کہ پوری دنیا کے تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کا مقصد اس سوچ کی نفی کرنا بھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بہت سے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پاکستان میں عام انتخابات میں حصہ لیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک بھی مسلم امیدوار بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب نہیں ہوتا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر بھارتی میڈیا کے ذریعے تمام اہم مسائل پر پاکستان کی حقیقی تصویر اور موقف کو بھارتی عوام تک پہنچایا۔

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 13 hours ago

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 14 hours ago

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 14 hours ago

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 17 hours ago

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 14 hours ago
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 14 hours ago

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 13 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 18 hours ago

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 14 hours ago

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 14 hours ago

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 17 hours ago