جی این این سوشل

پاکستان

24 ملین ڈالرز کی بچت، پاکستان نے سعودیہ کو حج کوٹہ واپس کر دیا

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کو حج کوٹہ واپس کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

24 ملین ڈالرز کی بچت، پاکستان نے سعودیہ کو حج کوٹہ واپس کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے ہیں۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی، روپیہ کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی، مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے مقررہ کوٹے سے کم حج درخواستیں جمع کرائیں۔

کم درخواستیں موصول ہونے پر پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کو حج کوٹہ واپس کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق  وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 8 ہزار عازمین کیلئے ملنے والا کوٹہ واپس کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے  گفتگو میں بتایا کہ اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو حکومت کو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 2 کروڑ، 40 لاکھ ڈالرز ادا کرنے پڑتے، پاکستان کو رواں سال کئی برس بعد ایک لاکھ، 79ہزار کا حج کوٹہ ملا تھا۔

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ  21 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر پیش آیا ، بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی، بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 15 کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بس حادثے کے بعد چلاس کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll