Advertisement

بی ایل ایف کا سرغنہ محمد آسا المعروف ملا ابراہیم اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک

بلوچستان میں انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمدآساعرف مُلّاابراہیم ہلاک ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 7th 2023, 3:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بی ایل ایف کا سرغنہ  محمد آسا المعروف ملا ابراہیم اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک

تفصیلات کے مطابق ہلاکت لُوٹی ہوئی رقم کی لالچ میں دہشتگرد گروپوں میں تصادم کےنتیجےمیں ہوئی، بھتےاورتاوان کی رقم کے تنازع پربلوچ لبریشن فرنٹ کے2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک دہشتگرد آسا کے سر کی قیمت40 لاکھ روپےمقرر تھی،ہلاک دہشتگرد محمد آسا 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا،ہلاک دہشتگرد خاران اورشورمیں بطوربی ایل ایف سرغنہ دہشتگرد کارروائیوں میں شامل رہا۔

محمدآسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنےوالےمزدوروں کوقتل کرنے میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد محمدآسا ایرانی کنٹینرپرحملہ اوردہشتگردی کی لاتعدادوارداتوں میں بھی ملوث رہا ۔

ہلاک دہشتگرد محمد آسا آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا،ہلاک دہشتگرد کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔

Advertisement