اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسف کیساتھ بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے ہیں: شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں تجارت، ایجوکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکشن پر تعاون پر غور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہرحربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میرےخلاف بدنیتی پر مبنی جھوٹا کیس بنایاگیا، دوسال تک این سی اے نے کیس پر تحقیق کی، برطانیہ، دبئی، سوئٹزرلینڈ اور کہاں کہاں تحقیق ہوئی اور مجھے کلین چٹ ملی یہ پاکستان سرخرو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو بدنام کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عمران نیازی نے ملک کا پیسا برباد کیا، کتنے پیسے لگے، تحقیقات ضرور کراؤں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے جھوٹ پر مبنی کیس بنا کر وقت ضائع کیا، اس نے پاکستان کو بدنام کرنےکیلئے تمام حربےاستعمال کیے، عمران نیازی کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے، وہ سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ کی پکڑ ہوگی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 9 گھنٹے قبل



