کراچی: پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے افتخار احمد اپنے روایتی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آغا سلمان 57، فخر زمان 33 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اپنے 100 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان 14، اسامہ میر 20 رنز بناسکے، شاہین آفریدی کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے جبکہ محمد وسیم 6 اور حارث رؤف 1 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ آخری میچ ہے کوشش ہوگی جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کریں، پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 10 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 15 گھنٹے قبل




