چین کی حالیہ کوششوں کی بدولت سال کے آخر تک دونوں ملکوں میں مذاکرات کی توقع ہے،سابق وزیر خارجہ


امریکاکے سابق وزیرخارجہ اورقومی سلامتی کے سابق مشیرہنری کسنجر نے خیال ظاہرکیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک اہم موڑپرآ رہی ہے اور چین کی حالیہ کوششوں کی بدولت سال کے آخر تک دونوں ملکوں میں مذاکرات کی توقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہنری کسنجر نے کہا کہ چین مذاکرات میں شامل ہونے کے بعد یوکرین میں جاری جنگ کارُخ موڑنے میں مدد کرے گا اورانھیں یقین ہے کہ یہ مذاکرات سال کے آخر تک اپنے عروج پر پہنچ جائیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ اورروسی صدرولادی میرپوتین دونوں اگر انھیں فون کرتے ہیں تو وہ ان سے بات کریں گے۔
دریں اثنا،چین نے یوکرین پر روس کے حملے کاایک سال مکمل ہونے پر 12 نکاتی پوزیشن پیپر شائع کیا ہے اور اس کے ساتھ کیف اور ماسکو کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔
جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ، چینی منصوبہ روسی فوجیوں کو یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے کی اجازت دے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی پابندی کو ختم کر دے گا۔سلامتی کونسل میں روس کوویٹوپاورحاصل ہے اور وہ اپنے خلاف کسی بھی قرارداد کو مسترد کرسکتا ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 19 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل





