ججوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے، شیخ رشید
عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوام مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کا مظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا، نہ یہ ریکارڈ جمع کرائیں گے، نہ پیسے دیں گے نہ الیکشن کرائیں گے، عدلیہ کو آئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا نہ یہ ریکارڈجمع کرائیں گےنہ پیسےدیں گےنہ الیکشن کرائیں گے عدلیہ کوآئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر۔ حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 9, 2023
13پارٹیوں نے13مہینوں میں170ارب روپےکےغریب پرٹیکس لگائے50فیصدمہنگائی کی اورIMFسےبھی کچھ نہیں ملا17مئی کےIMFکےایجنڈےمیں پاکستان کوجھنڈی ہے زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہورہی ہےکاروبارتباہ ہےوزراء غیر ملکی دوروں پرہیں آئین کی گولڈن جوبلی مانانے والوں کےسامنےآئین ہاتھ جوڑکرکھڑا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 9, 2023
سابق وزیر خارجہ 17 مئی کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں پاکستان کو جھنڈی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہو رہی ہے، کاروبار تباہ ہے، وزراء غیر ملکی دوروں پر ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی منانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، خود تو یہ عوام میں تنہا ہوئے ہی ہیں پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
ان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو۔

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 8 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- ایک گھنٹہ قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل